Uswa Journal of Research

Volume 1 Issue 1 January 2020

Current Issue

Vol. 1 No: 1

Published January 30, 2021

علم و تحقیق دو ایسے بنیادی اسباب ہیں جن کی بنیاد پر اقوامِ عالم آج ترقی و تکامل کا سفر مسلسل طے کررہی ہیں، اور جن قوموں نے علم و تحقیق کو اپنا شیوہ بنایا وہ آج دنیا پر راج کر رہی ہیں اور جنہوں نے ان دونوں کو کم اہمیت دی یا نظر انداز کر دیا وہ آج دوسروں کے زیرِ تسلط ہیں اور ان کی دستِ نگر قرار پا رہی ہیں۔ علم و تحقیق سے ہی اقوام عالم اپنے قومی مسائل اور مشکلات کا حل نکالتی ہیں، ان دونوں عناصر کے ذریعے ہی اپنی ثقافتی اقدار اور بیش بہا قومی ورثے کو نسل نو تک منتقل کرتی ہیں، ان دونوں سے استفادہ کرتے ہوئے ماضی سے سبق، اور مستقبل کے لیے پالیسیز بناتی ہیں۔

علم و تحقیق کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر مملکتِ عزیز پاکستان میں معیاری تحقیق کی ترویج، نوجوان محققین و مصنفین کی تحقیقی صلاحتیوں کو پروان چڑھانے اور علم و تحقیق سے شغف رکھنے والے افراد کو تحقیقی میدان فراہم کرنے کے لیے اسوہ جرنل کے نام سے ایک تحقیقی مجلہ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا، اور زیرِ نظر مجلہ اسی کا پہلا شمارہ ہے۔ یہ شمارہ سات متنوع اور مختلف موضوعات پر لکھے گئے مقالہ جات پر مشتمل ہے۔

زیرِ نظر شمارے کا پہلا موضوع نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر لکھی گئی عظیم کتاب ”الصحیح من سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم “ (جو ۳۵ جلدوں پر مشتمل ہے) سے متعلق ہے اور مقالہ نگاروں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر لکھی گئی اس عظیم و ضخیم کتاب کے اسلوب تصنیف اور اس کتاب کی انفرادی و امتیازی خصوصیات پر سیرِ حاصل بحث کی ہے۔

موجودہ شمارے کے دوسرے مقالے کا عنوان” پاکستانی اردو غزل میں کربلا کے استعارے: تحقیق و تجزیہ“ ہے، جس میں قیام پاکستان کے بعد اردو غزل میں کربلا کے استعارے پر تحقیق پیش کی گئی ہے۔ چونکہ قیام پاکستان کے بعد اس نوزائیدہ مملکت کو انگنت مسائل پیش آئے، تو شعراء نے ملک کے مجموعی سیاسی وسماجی ناگفتہ بہ حالات کو بیان کے لیے کربلا اور اس کے متعلقات کے استعارے بروئے کار لائے، اور مقالہ نگار نے پاکستان میں لکھی گئی غزلوں میں واقعہ کربلا سے وابستہ استعارات کا فکری جائزہ پیش کیا ہے۔ جبکہ اس شمارے کے تیسرے مقالے کا عنوان ہے علامہ اقبال کی علامت نگاری، اس مقالہ میں ان علامات کی نشاندہی اور وضاحت کی گئی ہے جن کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی تخلیقی شاعری میں اپنے مقصود و ما فی ضمیر کو پہنچانے کے لیے استعمال کی ہیں

امر بالمعروف و نہی عن المنکر دین اسلام کے اہم واجبات میں سے ہیں، اس شمارے کے چوتھے مقالے میں ان کی اہمیت، مراحل اور سوشل میڈیا کا استعمال کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ جبکہ پانچویں مقالے کا عنوان ہے ”شاہ حسین حقیقت احوال و آثار “اور اس مقالہ میں اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعر و مصنف شاہ حسین حقیقت کے حالات زندگی اور ان کی تصانیف پر سیرِ حاصل گفتگو کی گئی ہے۔

کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی اور کامیابی میں اس ادارے کے مسؤل کی قائدانہ صلاحیت اور اندازِ قیادت کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ مسؤل کا طرزِ تفکر، اندازِ گفتگو، خلوص اور ماتحت افراد کے ساتھ برتاؤ، ان افراد کی کارکردگی کو بڑھانے اور اس کو متاثر کرنے میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، لہذا اس شمارے کے چھٹے مقالے میں یہ تحقیق کی گئی ہے کہ سکینڈری سکولز کے پرنسپل صاحبان کی قائدانہ صلاحیت اور اندازِ قیادت ادارے سے متعلق اساتذہ کی خوداعتمادی پر کیا اثرات مترتب کرتا ہے، جبکہ ساتویں مقالے میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ کالج کے اساتذہ کی استقامت و ثابت قدمی پر پرنسپل کی قائدانہ صلاحیتوں اور اندازِ قیادت کے اثرات کیا ہیں۔

مدیر

آرٹیکلز

شریف نفیس
سیرت طیبہ میں ایک جدید اور منفرد کتاب: “الصحیح من سیرۃ النبی الاعظمؐ”
Read Article
https://uswa.com.pk/?p=1130


ڈاکٹر عارف حسین
پاکستانی اردو غزل میں کربلا کے استعارے:تحقیق و تجزیہ
Read Article
https://uswa.com.pk/?p=1160


عابد حسین
علامہ اقبال کی علامت نگاری
Read Article
https://uswa.com.pk/?p=1167


ذاکر رضوان
امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اہمیت، مراحل اور جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال
Read Article
https://uswa.com.pk/?p=1175


جمیل حسین
شاہ حسین حقیقت احوال و آثار
Read Article
https://uswa.com.pk/?p=1177


Ahmad Bashir
The leadership styles of principals and their effects on teachers’ organizational trust at secondary school
Read Article
https://uswa.com.pk/?p=1183


Mahboob Ali Shigari
Leadership styles of principals and their effects on teachers’ commitment at college
Read Article
https://uswa.com.pk/?p=1185

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button